حیدرآباد۔17ستمبر(اعتماد نیوز) کانگریس اپوزیشن لیڈر جانا ریڈی نے آج وزیر
اعلی کے چندرا شیکھر راؤ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی حرص و لالچ
کے رویہ پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے کانگریس کے رکن اسمبلی کنا کیا جو حالیہ
دنوں میں ٹی آر ایس میں شامل ہوئے ہیں
انکی رکنیت کو معطل کرنے کی اسپیکر
اسمبلی مدھو سودن چاری سے درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی سے دوسری
پارٹی میں شامل ہونا پارٹی اور اخلاقی اصول کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں
نے کانگریس سے ٹی آر ایس میں شامل ہونے والے ارکان اسمبلی کو نا اہل قرار
دینے کا مطالبہ کیا۔